سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی بول اٹھے

میونخ(میڈیا 92نیوز آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں سوشل میڈیاکو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں وہیں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بول اٹھے ہیں۔

ضرور پڑھیں:’ اپنی بیوی خوش ہونی چاہیے باقی سب جائیں بھاڑمیں ‘

جرمن شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکر برگ نے تجویز دی ہے کہ دنیا بھرکی حکومتیں سوشل میڈیا کیلئے مناسب ریگولیٹری نظام متعارف کروائیں۔ انہوں نے کہا حکومتوں کو چاہئے کہ وہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے پھیلاو کو روکنے کیلئے قواعد و ضوابط سامنے لائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مواد کے پھیلاو اور اس کی نوعیت سے متعلق فیصلہ کرنا سوشل ویب سائٹس کا کام نہیں ہے۔فیس بک آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتی ہے تاہم جھوٹی خبروں اور معلومات کے پھیلاو کیلئے حکومتیں خود کردار اداکریں۔تاہم انہوں نے کہا کہ مناسب ضوابط سامنے آنے تک ان کی کمپنی اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔

ضرور پڑھیں: ترک اور امریکی صدور کی روس سے بشار الاسد کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

نجی چینل کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت فیس بک کے 35 ہزار ملازمین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آئی اے) کی مدد سے جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی کمپنی یومیہ 10 لاکھ جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کرتی ہے۔

اگرچہ مارک زکربرگ نے دنیا کی حکومتوں کو تجویز دی کہ وہ سوشل میڈیا ریگولیٹری نظام لائیں تاہم انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ قوائد و ضوابط لچکدار ہونے چاہئیں اور ان سے اظہار رائے کی آزادی متاثر نہ ہو۔

ضرور پڑھیں: اسحاق ڈار کاایک،دو نہیں ، 400پناہ گاہیں بنانے کا اعلان

یاد رہے کہ حکومت پاکستان بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے نئے قوانین کا اطلاق کرنے کی خواہاں ہے جس پر مختلف حلقوں سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …