اولمپکس اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

(میڈیا 92نیوز آن لائن)اولمپکس اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر ترجمان نے اپنے بیان میں اکاؤنٹ ہیک کرنے والے سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ہیک کیا گیا۔

ٹوئٹر ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’جیسے ہی ہمیں اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا ہم نے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس کو جزوی طور پر لاک کر دیا جب کہ ماہرین اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں‘۔

ضرورپڑھیں:چین میں ہلاکتیں 1700 سے تجاوز، کیسز کی تعداد 70 ہزار سے بھی بڑھ گئی

اولمپکس اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے والی پارٹی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز ہیک کی جا سکتی ہے، اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی سے متعلق ہم سے رابطہ کیجیے‘۔

اس سے قبل بھی ایف سی بارسلونا اور اس کے علاوہ سپر باؤل ایونٹ سے چند روز قبل نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …