پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی نہیں بلکہ کچھ اور نکلی……جانئے اس خبر میں

لاہور(حافظ عمر سعید سے)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بعد جنوبی افریقہ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پی سی بی اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت مثبت انداز سے آگے بڑھی جس کے لیے افریقہ کے سکیورٹی وفد نے پی ایس ایل کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرنا تھا۔ پی سی بی نے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں منعقد کرنے کا انتخاب کیا اور میچز کے لیے 24، 25 اور 27 مارچ کی تاریخیں تجویز کیں لیکن اب نئی ڈویلپمنٹ کے مطابق مجوزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ سیریز فی الوقت ممکن نہیں، سیریز اب مارچ میں نہیں بلکہ اسی سال کسی اور وقت ممکن ہو گی اور سیریز نہ ہونے کی وجہ سکیورٹی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی پہلے سے کمٹمنٹس ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے بھارت میں اپنی سیریز کا اختتام 18 مارچ کو کرنا ہے، اس کے بعد کھلاڑیوں نے بھارتی لیگ میں بھی شرکت کرنا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کر دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے معاہدوں کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں ہے، سیریز کے لیے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اب نئی راہ تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …