ورلڈ کپ میں بڑے بڑے برج الٹانے والی بنگلہ دیشی جونیئرٹیم وطن پہنچ گئی……..ہیروز کا استقبال کیسا ہوا پڑھئے اس خبر میں

ڈھاکہ(میڈیا92 نیوز آن لائن)انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کا وطن واپسی پر ہیروز کی طرح استقبال کیا گیا۔

جونیئر ٹائیگرز نے فیصلہ کن معرکے میں 4 مرتبہ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کو مات دی تھی۔ ایئرپورٹ پر وزیر کھیل زاہد احسان اور بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا، انھیں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی بس میں اسٹیڈیم لے جایا گیا، راستے میں لوگ دونوں جانب کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے اور ہم چیمپئن ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

ضرورپڑھیں: شائقین کنگز اورلاہور قلندرز کی جنگ دیکھنے کیلیے بے چین

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بھی ہزاروں شائقین نے اپنے جونیئر ہیروز کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ آئندہ ہفتے وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے پلیئرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …