ڈیرن سیمی نے پاکستان آتے ہی دل جیت لئے………..اردو میں کیا پیغام دیا پڑھئے اس خبر میں

لاہور(حافظ عمر سعید سے)پاکستان سپر لیگ فائیو کا آغاز جلد ہونے والا ہے جس کے لیے مداحوں کے ہر دلعزیز پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان سے بے حد لگاؤ ہے جس کا ذکر وہ پی ایس ایل کہ گزشتہ ایڈیشنز اور مختلف انٹرویوز کے دوران کر چکے ہیں۔

امسال بھی ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے وہ آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ڈیرن سیمی اکثر اپنی ٹوئٹس میں پاکستان سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انگریزی میں ٹوئٹ کرنے کے بجائے اردو میں ٹوئٹس کیں۔

اگرچہ ڈیرن سیمی کو اردو نہیں آتی لیکن انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے انگریزی کا اردو میں ترجمہ کرکے پاکستان کے لیے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کے عوام کے لیے بہت معنی ہو گا اور میں اپنے پشاور زالما خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ، یہ صرف کرکٹ نہیں ہے‘۔

پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کے عوام کے لئے بہت معنی ہو گا اور میں اپنے پشاور زالما خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ۔ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے .ایک اور ٹوئٹ میں سیمی لکھتے ہیں کہ’پاکستان میں اپنے راستے پر ہوں… یہ صرف کرکٹ سے زیادہ راستہ ہے‘۔

پاکستان میں اپنے راستے پر ہوں… یہ صرف کرکٹ سے زیادہ راستہ ہے
ایسے میں شائقین نے ڈیرن سیمی کی اردو ٹوئٹس کو بہت سراہا مگر کہا کہ آپ انگریزی میں ہی لکھ دیتے جو کہنا چاہ رہے تھے اردو تو کنفیوژ کر رہی ہے۔

جس پر ڈیرن سیمی نے محسوس کیا کہ شاید انہوں نے درست بات نہیں لکھی اور ایک اور ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ گوگل ٹرانسلیٹر درست نہیں ہے‘۔

ڈیرن سیمی اپنی اردو ٹوئٹ میں کہنا چاہتے تھے کہ ’پی ایس ایل 5 پاکستانی عوام کے لیے بہت معنی رکھتا ہے ، ان سے اپنی زلمی فیملی میں شامل ہونے کا انتظار نہیں ہو رہا اور اس بار بھی جوش و جذبے کے ساتھ شائقین کے سامنے کھیلوں گا کیونکہ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے۔

دوسری ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے بتایا کہ وہ پاکستان کے لیے رواں دواں ہیں اور یہ صرف کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 3 کے درمیان تھوڑی بہت اردو زبان سیکھی تھی، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ وہ بھی کراچی کی بریانی کے شوقین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …