حکومت نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ، یہ کیا کام کرے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز آن لائن)
حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت کمپنیاں تین ماہ میں اتھارٹی سے رجسٹریشن کروانے کی پابند ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت رولز 2020 بنائے ہیں جس کے تحت نیشنل کورآڈی نیشن اتھارٹی بنائی جائے گی ۔وزارت آئی ٹی کے مطابق رولز کے تحت بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند ہوں گی اور تین ماہ میں اتھارٹی سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیاہے ۔ پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ایک سال میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے ، کمپنیز کو چھ گھنٹے کے اندر شکایت پر ممنوعہ مواد بلاک کرنا ہو گا تاہم تعاون نہ کیا تو اتھارٹی 50 کروڑ روپے تک جرمانہ کر سکے گی ،جرمانے کے خلاف کمپنیاں اتھارٹی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …