چینی کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو چیلنج کرنے کیلیے تیار

(میڈیا 92نیوز آن لائن)
چین کی مقبول ترین اسمارٹ فون کمپنیاں ہواوے، شیاؤمی، اوپو اور ویوو مل کر گوگل پلے اسٹور کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔چینی کمپنیاں مل کر ایک ایپ اسٹور بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جو ہوبہو گوگل پلے اسٹور جیسا ہو گا اور یہ گوگل پلے اسٹور کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔

چاروں کمپنیاں مل کر ایک ایسے پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں جہاں دنیا بھر کے ڈویلپرز بیرون ملک سے ایپس اپ لوڈ اور اس کی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔اپ لوڈ کی جانے والی ایپس کا پورٹ فولیو گوگل پلے اسٹور سے مختلف نہیں ہوگا کیونکہ اس میں گیمس، میوزک، فلمیں اور بہت کچھ شامل ہو گا۔

ان چاروں کمپنیوں کی الائنس کا نام ’گلوبل ڈویلپر سروس الائنس‘ (جی ڈی ایس اے) رکھا گیا ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر 9 ممالک سے شروع کی جائے گی جس میں بھارت، انڈونیشیا، روس، ملائیشیا شامل ہیں جب کہ دیگر ممالک کا نام ابھی منظرِ عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …