اپنی ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف رابی پیرزادہ نے کارروائی کس کے کہنے پر نہیں کی گلوکارہ نے سب کچھ بتا دیا

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں سے ان کی جان کو خطرہ تھا لہذا ایف آئی اے کے کہنے پر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔رابی پیرزادہ نے حال ہی میں وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور اس کے نتیجے میں شوبز چھوڑنے کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔ رابی پیرزادہ نے کہا شوبز اب میرے لیے مکمل ختم ہوچکا ہے اور اگر میں میڈیا پر آؤں گی تو صرف خدا اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کے حوالے سے بات کرنے کے لیے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی پرانی زندگی کو گناہوں سے لبریز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ زندگی مکمل ضائع ہونے کے مترادف تھی۔ لیکن میں اپنی زندگی کو ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ میں اب ہوش میں آگئی ہوں.رابی پیرزادہ نے کہا میں پرفیکٹ مسلم نہیں ہوں جب کہ کچھ لوگ ہیں جنہیں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے کہ میں میڈیا پر اللہ کانام لیتی ہوں۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین مجھ سے اس بات پر بھی ناراض ہوئیں جب میں نے کہا ’’میرا جسم میری مرضی نہیں‘‘بلکہ ’’میرا جسم اللہ کی مرضی‘‘۔ تاہم لوگوں کو یہ پیغام دینا بہت ضروری تھا۔

سابق گلوکارہ نے کہا میرے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے والا حادثہ پہلی نومبر کو ہوا تھا، وہ دن ہے اور آج کا دن میں باقاعدگی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سوتی ہوں، الحمد اللہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم اور ان کے گھر کا خرچہ بھی اٹھاتی ہیں۔ویڈیو لیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا ایف آئی اے نے میری ویڈیوز لیک اور وائرل کرنے والے تمام افراد کا سراغ لگالیا تھا وہ ٹوٹل 6 لوگ تھے پاکستان میں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا جب کہ دبئی میں بھی تھے جنہیں میری ویڈیوز لیک کرنے کے لیے پیسے دئیے گئے تھے۔

تاہم ایف آئی والوں نے مجھے کہا رابی اس کی تفصیلات میں نہ جائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے، تو زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے۔ لہٰذا جن لوگوں نے میرے ساتھ یہ کیا یا میری ویڈیوز آگے شیئر کیں مجھے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنی، مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس چیز سے نکل آئی ہوں اور میں نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑدیا ہے۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اب وہ خدا اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …