لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ سنا دیا،حمزہ شہباز کی بے گناہی ثابت

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
لاہورہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظو رکرلی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،امجد پرویز وکیل حمزہ شہبازنے کہاکہ 9 سے 10 کلومیٹر گندانالہ بنایاگیا،یہ نالہ وہاں کی آبادی کو سہولت دینے کیلئے بنایاگیاتھا،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کیس میں دستاویزی ثبوت پیش کئے گئے،حمزہ شہبازپرکوئی الزام نہیں آتا،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظورہوچکی ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیاکہ رمضان شوگرملز میں کتنے ڈائریکٹرہیں ؟،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے 7 ڈائریکٹرز ہیں ،نیب پراسیکیوٹر رمضان شوگرملزکے ڈائریکٹرز کے نام نہ بتا سکے ۔عدالت نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے فائل کو ہاتھ ہی نہیں لگایا ،عدالت جو پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں ہوتا،یہ بتائیں شہبازشریف کی ضمانت کی اپیل واپس کیوں لی ؟یہ بتائیں شہبازشریف وزیراعلیٰ تھے یاحمزہ شہباز؟،لاہورہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہبازکی ضمانت منظورکرلی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …