شاہینوں کی اونچی اڑان ختم…بھارت نے گرین شرٹس کو کتنی وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا جانئے…

لاہور(حافظ عمر سعید سے)انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روائتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا۔ ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور بھارتی بائولرز نے گرین شرٹس کو 43.1اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔

اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری سکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر جیسوال نے سنچری اور سکسینا نے نصف سنچری بنائی جس کی بدولت بھارت نے بغیر کسی نقصان کےمقررہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2006 میں فائنل میچ میں سامنے آئی تھیں جہاں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …