ورلڈ کپ انڈر19، شاہین آج بھارتی سورمائوں کو دھول چٹانے کو تیار

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی لٹل سٹارز جگمگانے کو تیار ہیں، قومی جونیئر ٹیم آج روایتی حریف بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں میدان سنبھالے گی۔

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں منگل کو پاکستان اور بھارت پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آرہے ہیں، یہ مرحلہ عبور کرنیو الی ٹیم9 فروری کو شیڈول فائنل میں رسائی حاصل کر پائے گی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں متعدد بارآئی سی سی انڈر19ورلڈکپ جیت چکی ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یہ کارنامہ 2 مرتبہ (2004 اور 2006 میں) انجام دے رکھا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت اس سے قبل 4 مرتبہ ٹائٹل قبضے میں کرچکا ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2006 ایڈیشن کے فائنل میں نبردآزما ہوچکی ہیں، اس تاریخی میچ میں پاکستان نے 109 رنزپرمشتمل کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 71 رنز پر ڈھیر کرکے شکست سے دوچارکیا تھا، اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے، انور علی اور عماد وسیم بھی چیمپئن سائیڈ کا حصہ رہے تھے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں روہت ، رویندرا جڈیجا ،چتیشور پجارا اور پیوش چاؤلہ جیسے معروف پلیئرز موجود تھے، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں کامیابی5مرتبہ پاکستان جبکہ 4مرتبہ بھارت کے نام رہی، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری 4 میچز میں 3 بھارت اور 1 پاکستان نے جیتا ہے، اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں گذشتہ ایڈیشن کے سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جہاں بھارت نے فتح حاصل کی تھی، رواں ایڈیشن میں پاکستان نے تاحال بیٹنگ اور بولنگ ، دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گروپ میچز میں اسکاٹ لینڈ کو 75 رنز پر ڈھیر کرنے والی پاکستانی بولنگ لائن اپ نے دوسرے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو محض 106 رنز پر پویلین واپس بھجوا دیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بھی پاکستان نے افغانستان کو 189 پرمحدود کرکے کامیابی حاصل کی تھی، بیٹنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کی کارکردگی متاثرکن رہی ہے۔زمبابوے کیخلاف 73 رنز پر ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستان انڈر19 ٹیم 294 رنز کا ہدف مقرر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …