پی سی بی نے رولڈ کپ 2019میں‌ کتنے ارب کا منافع کمایا …..پڑھیے اس خبر میں‌

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
ورلڈکپ 2019سے پی سی بی کو ایک ارب15کروڑ روپے مل گئے، ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے اخراج کے باوجود آئی سی سی کے منافع سے پاکستان کو بڑا حصہ ملا، یہ رقم اندازے سے14 فیصد زائد تھی۔ دوسری جانب سری لنکا سے رواں برس منعقدہ سیریز سے بورڈ کو توقعات کے مطابق آمدنی نہیں ہوئی، ون ڈے سیریز میں کم کراؤڈ کی آمد اور ایک میچ بارش کی نذر ہونا وجہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ2019 کا انعقاد 30مئی سے 14 جولائی تک برطانیہ میں ہوا تھا، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی، البتہ پی سی بی کے خزانے میں 1115 ملین روپے (ایک ارب 15 کروڑ)کا اضافہ ضرور ہو گیا،آئی سی سی کی جانب سے منافع کے حصے سے ملنے والی یہ رقم بورڈ کے اندازے (981 ملین روپے) سے 14 فیصد زائد تھی،اس کی ایک بڑی وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ بنی، پی سی بی کی دستاویز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے عموماً پاکستان کو سالانہ 9 سے 10 ملین ڈالرز ملتے ہیں،اس کا تعین آمدنی کے حساب سے ممبر ممالک کے شیئرسے ہوتا ہے۔

دریں اثنا سری لنکا سے سیریز میں پی سی بی کو توقعات سے کم آمدنی ہوئی، اس کی وجہ کراچی میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں کم شائقین کی آمد اور ایک میچ کا بارش سے متاثر ہونا بنی،یہ سیریز میزبان ٹیم نے باآسانی 2-0 سے اپنے نام کر لی تھی۔واضح رہے کہ پہلے بورڈ کے اکاؤنٹس ہر چار ماہ بعد پیش ہوتے تھے مگرنئی انتظامیہ نے ماہانہ بنیادوں پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گذشتہ دنوں فنانس کمیٹی کے اجلاس میں گوشوارے پیش کیے گئے جو اب بدھ کوگورننگ بورڈ ممبرز کے سامنے رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …