میٹرو بس سکینڈل،پنجاب حکومت نے ایف آئی اے پشاور کو ریکارڈ فراہم کر دیا

لاہور (حافظ عمر سعید)خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب میں ناقص کارکردگی پر بلیک لسٹ کی گئی کمپنی کو بی آر ٹی اک ٹھیکہ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب حکومت سے پشاور میٹروبس کے ٹھیکیدار کالسن اینڈ مقبول کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے پشاور نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر انکوائری شروع کردی ہے۔محکمہ ٹرانسپوٹ پنجاب ،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے نے ایف آئی اے پشاور کو ریکارڈ فراہم کر دیا ،جس کے مطابق کالسن اینڈ مقبول کمپنی کو اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے ایک پیکج ٹھیکہ دیا گیا تھا،

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق ناقص کارگردگی پر پنجاب حکومت نے پشاور میٹروبس کی ٹھیکیدار کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …