انسٹاگرام صارفین کے لیے خوشخبری

(میڈیا92نیوز آن لائن)
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے انسٹاویب پر ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔یعنی کہ اب انسٹاگرام صارفین اپنے دوستوں کے پیغامات صرف موبائل ایپ کے ذریعے موصول نہیں کریں گے بلکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی انسٹا ویب پر موصول کر پائیں گے۔ضرور پڑھیں: ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگاٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق گزشتہ روز اس فیچر کی آزمائش کے لیے چند صارفین کو انسٹا ویب پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے ڈی ایم فیچر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی ویب پر ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویسا ہی کام کرے گا جیسے ایپ پر کرتا ہے۔تمام صارفین ویب پر بھی ڈی ایم فیچر کے ذریعے گروپ اور اپنے علیحدہ دوست سے با آسانی بات چیت کرسکیں گے۔
ویب پر ڈی ایم کا فیچر صارف کے پروفائل پیج پر واضح ہوگا اور ساتھ ہی ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کا نوٹیفکیشن بھی دستیاب ہوگا مگر اس کے لیے صارف کو نوٹیفکیشن والے آپشن کو اپنے ویب براو¿زر پر فعال کرنا پڑے گا۔مذکورہ فیچر سے متعلق سافٹ ویئر انجینیئر جین منچون وونگ نے بتایا کہ ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کے فیچر کو متعارف کروانے کا کام ایک سال پہلے سے جاری ہے تاہم اب امکان ہے کہ جلد اسے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام ویب پر جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …