ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بھارتی غرور اپنے پائوں تلے روند ڈالا،

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بھارتی غرور اپنے پائوں تلے روند ڈالا، کینگروز نے گھر میں گھس کر کوہلی الیون کا شکار کرلیا۔اوپنرز کی ریکارڈ شراکت سے تقویت پاکر پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 10 وکٹ سے فتح سمیٹ لی،

ٹیم نے256 رنز کا ہدف 74 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، وارنر 128 اور فنچ 110 رنز پر ناقابل شکست رہے، اس سے قبل میزبان ٹیم 255 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شیکھر دھون 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں لیں۔ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم پر کینگروز نے 256 رنز کا ہدف 37.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا،

وارنر نے 112 بالز پر 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 128 رنز بنائے، فنچ 110 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ انھوں نے 114 بالز میں سے 2 پر چھکے اور 13 پر چوکے جڑے۔ یہ بھارت کی مجموعی طور پر پانچویں جبکہ اپنے ملک میں ون ڈے میچ میں 10 وکٹ کی دوسری شکست ہے۔ آسٹریلیا نے اس مارجن سے پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …