پنجاب، خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں ان دنوں برف ہی برف ہے جب کہ میدانی علاقے برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور ٹرینیں، پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

سردی میں اضافے کے باعث کے پی کے انتظامیہ نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی تھیں جس میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کے اسکول 12 جنوری کو کھلیں گے۔

دوسری جانب بارشوں اور شدید سردی کے باعث پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی موسم سرما کی چھٹیاں ایک ہفتے کے لیے بڑھا دی گئیں جہاں اب اسکول پیر 13 جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کا باضابطہ نوٹی فیکیشن بھی آج جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …