آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر کلین سوئپ کر لیا

سڈنی(میڈیا92نیوز آن لائن)سڈنی ٹیسٹ میں شکست دیکر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح اسے 279 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناتھن لیون نے دونوں اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم پہلی اننگز میں ڈبل سنچری کرنے والے مارنس لبوشین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 296 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز نے کیویز کو 247 رنز سے مات دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …