سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز امپائر علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش

سڈنی(میڈیا92نیوز آن لائن) سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز امپائر علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے، ریویو بھی کام نہ آ سکا۔مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ انھوں نے آواز سنی ہے،

جس پر آسٹریلیا نے فیصلے کو چیلنج کیا تاہم تھرڈ امپائر نائجل لونگ نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا، ری پلیز میں بیٹ پر ہاٹ اسپاٹ کا چھوٹا سے نقطہ موجود تھا۔

کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہاکہ یہ آؤٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …