کھلاڑی انڈر 19 ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کریں گے، ہیڈ کوچ اعجاز احمد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ناکامی سے گھبرانے والا نہیں ہوں، اگر ٹیم ہار گئی تو ساری ذمہ دار ی قبول کروں گا،پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی جنوبی افریقا میں مایوس نہیں کریں گے اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیلیں گے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 5 روز کے وقفے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ٹریننگ آغاز کر دیا ہے، ٹریننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 9 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس دوران پاکستان ٹیم 4 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی اور انڈر19 ٹیم 10 جنوری کی صبح جنوبی افریقا روانہ ہو گی۔

پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے نوجوان کھلاڑی پرجوش ہیں، پہلے 25 دن کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے، اس دوران انہیں 9 میچز بھی کھلائے گئے جس کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو کھیل سے متعلق مکمل آگاہی اور ٹیم کمبی نیشن آزمانا تھا ۔ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی طوپر بھی کام کیا گیا ہے ان کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ہے اور سب سے بڑھ کر انہیں جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ میں ناکامی سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ذمہ داری لیتا ہوں اگر ٹیم ہار گئی تو ساری ذمہ دار ی قبول کروں گا،ہار میری اور جیت کھلاڑیوں کی۔‏ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ انہوں نے سلیکشن میں کئی ایک بڑے فیصلے کیے اور وہ بڑے فیصلے اسی وقت کرتے ہیں جب انہیں علم ہو کہ جن کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے وہ آگے چل کر پاکستان ٹیم میں بھی جگہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے لیا ہے مجھے اس سے بڑی توقعات ہیں وہ جلد پاکستان ٹیم میں آئے گا ۔

نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے اعجاز احمد نے کہا کہ وہ پاکستان انڈر 19 کا حصہ رہے ہیں اور وہ اس ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ پہلے نسیم شاہ کو قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا موقع ملا، وہاں انہوں نے ڈیبیو کیا اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا پھر نسیم شاہ کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی برقرار رکھا گیا جہاں انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اعجاز احمد نے مزید بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ نسیم شاہ کا ورلڈ کپ اسکواڈ سے نام واپس لیا جا رہا ہے وہ اب قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد محمد وسیم کو نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔‏ہیڈ کوچ اعجاز احمد کہتے ہیں کہ نسیم شاہ فاسٹ ٹریک سے ٹیسٹ کرکٹر بنے اور انہیں اب ٹاپ کرکٹ کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جو کھلاڑی سینئیر ٹیم میں چلا گیا ہو اسے جونئیر ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہی کھلاڑی اوپر کی سطح پر جاتے ہیں،اب نسیم شاہ کے بعد عامر خان ٹیم کو دیں گے، عامر خان میں بہت ٹیلنٹ ہے، وہ بھی جلد اپنی شناخت بنائے گا۔‏اعجاز احمد نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کمبی نیشن سے مطمئن ہیں، بیٹسمینوں کو ساؤتھ افریقا کی کنڈیشنز کے مطابق تیار کیا ہے، انڈیا کی ٹیم ساؤتھ افریقا میں سیریز کھیل رہی ہے اور وہ ورلڈ کپ میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …