ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ مل گئی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی خصوصی کیپ وصول کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر ندا ڈار کی دو تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں وہ آئی سی سی ویمن ٹی20 کی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ وصول کر رہی ہیں۔

ندا ڈار کو کیپ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دی۔ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

آف اسپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …