’بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ میں پاکستان آنے سے انکار کیا‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بھارتی دباؤ میں آکر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاست کے علاوہ کرکٹ پر بھی بات کی۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان آئی اور یہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سری لنکا کے دورے سے پاکستان میں مزید ٹیموں کے آنے کی راہ ہموار ہو گی۔

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے دورے کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرے، بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ میں آکر پاکستان آنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …