بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیاسی رنگ اختیار کرنے لگا

‏بنگلہ دیش(میڈیا92نیوز آن لائن)‏بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اگلے ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی نہیں سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے، بنگلہ دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جب کہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنگلہ دیش کا دورہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو بھی پریشان کن قرار نہیں دیا۔بنگلہ دیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔پی سی بی نے بنگلہ دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے بضد ہے جب کہ پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …