بگ بیش لیگ میں حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ، دوسرے ہی میچ میں 5 وکٹیں

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں اپنے دوسرے ہی میچ میں تباہ کن بولنگ سے کرکٹ حلقوں میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔حارث رؤف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے میچ میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہوں گے ہوبارٹ ہیوری کینز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف نے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا جب کہ دو کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کرایا، انہوں نے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

’قلندرز کا اسٹار اب میلبرن اسٹارز کا بھی اسٹار بن گیا ہے‘ اس شاندار کارکردگی لاہور قلندز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف سے اسی کارکردگی کی توقع تھی، غیر معمولی پرفارمنس پر حارث رؤف کو مبارکباد دیتا ہوں۔

عاطف رانا نے کہا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات ملنے پر خوشی ہے، لاہور قلندرز کا اسٹار اب میلبرن اسٹارز کا بھی اسٹار بن گیا ہے۔ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو محنت کا پھل مل رہا ہے، نوجوان فاسٹ بولر نے اپنی بولنگ سے خوش کر دیا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بولروں کے لئے آسٹریلیا میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، امید ہے حارث رؤف اپی فارم برقرار رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …