مصباح نے فواد کو کراچی ٹیسٹ میں بھی موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن): قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کو موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔
واضح رہے کہ فواد عالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …