پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا: ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک(میڈیا92نیوزآن لائن) (اے ڈی بی) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اے ڈی بی کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح انتہائی گر کر 3 اعشاریہ 3 فیصد رہی تاہم اب رواں سال پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔ خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …