حمزہ علی عباسی نئے انداز میں شوبز میں واپسی کےلئے تیار

(میڈیا92نیوز آن لائن) گزشتہ ما ہ شو بزانڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پا کستان شو بز انڈسٹری کے صف اول کے با صلا حیت اداکارو پرو ڈیو سر ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔
ہمایوں سعید نے بتا یا کہ حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا، مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔
ہمایوں سعید نے مزید کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہاہوں جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے،اس پروجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …