پوری قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف ڈیبیو

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا،سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہے۔قومی ٹیم 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریزکھیل رہی اور ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن دونوں سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …