ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلسہ دوسری اننگز میں بھی جاری . آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔

نک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 117 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …