چین کے تعاون سے 2022 میں ہمارا پہلا خلائی مشن جائے گا۔فواد چودھری

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام تبدیل ہونے جا رہا ہے، پاکستان میں جلد شمسی پینل بننا شروع ہوجائیں گے، اگلے 10سال میں بائیو ٹیکنالوجی سے 4 بلین ڈالر برآمدات بڑھائیں گے، چین کے تعاون سے 2022 میں ہمارا پہلا خلائی مشن جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ارتعاش ہے، اداروں کو اختیارات کی لڑائی نہیں، اختیارات کا توازن رکھنا چاہیے۔ ملک میں اداروں کے درمیان ایک نئے میثاق کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم پراتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہو گا، دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، پارلیمنٹ کو بحیثیت ادارہ تسلیم اور اپوزیشن کا کردار بھی ماننا چاہیے، ملکی مسائل ایک ادارہ یاشخص حل نہیں کر سکتا، وزیراعظم چاہتے ہیں ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …