نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے: عبدالرزاق

(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی مایوس کردیا ہے۔
لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لحاظ سے آسڑیلیا ایک مشکل ملک ہے اور مشکل حالات میں ہی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے، آسٹریلوی ٹیم نچلی رینکنگ کے باعث ہمارے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی، اسے اچھا موقع سمجھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو موقع اور اعتماد دیا جانا چاہیئے، دوسرے ٹیسٹ میں تین تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن غلط تھی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …