پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

(میڈیا92نیوزآن لائن) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 25 پیسے اور مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …