T10 لیگ میں آج تین میچز ہونگے

ابوظہبی (میڈیا92نیوز آن لائن) ابوظہبی میں جاری ایونٹ میں آج بھی تین میچز ہوں گے، بنگلہ ٹائیگرز کا سامنا دکن گلئیڈئیٹرز سے ہوگا، یہ میچ ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ دن کا دوسرا میچ دہلی بلز اور کرناتکا ٹسکرز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پونے 7 بجے شروع ہوگا، دہلی کی ٹیم میں سینٹر آف اٹریکشن اینجیلو میتھیوز، محمد نبی، عادل راشد، اوئن مورگن جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹسکرز کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ہے اس کے کپتان ہاشم آملہ مخالف ٹیم کو آڑے ہاتھوں لینے کے لیے تیار ہیں۔ دن کا تیسرا میچ قلندرز اور ناردرن وائیرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ڈیوڈ ملان، کرس جورڈن اور فل سالٹ جیسے کھلاڑی مخالف ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کرنے کو تیار ہیں، یہ میچ رات 9بجے کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں ناردرن واریئرز اور دہلی بُلز نے فتح حاصل کی، جبکہ قلندرز اور ٹیم ابو ظہبی کا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …