پاکستانی ہیرو نے بھارت سے اومان جانیوالے طیارے کو حادثے سے بچا لیا

(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان سول ایویشن اتھارتی کے ایک ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارت سے اومان جانے والے ایک طیارے کو حادثے سے بچا لیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر جے پور سے مسقط جانے والے مسافر طیارے میں 150 مسافر سوار تھے اور کراچی ریجن کے اوپر سے گزر تے وقت خراب موسم میں پھنس گیا تھا۔ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جہاز 36 ہزار فٹ کی بلندی سے یکدم 34 ہزار کی بلندی پر آگیا اور دوران پائلٹ نے ایمرجنسی پروٹوکول کے تحت قریبی اسٹیشنز کو”مئےڈے” پیغام بھیج دیا۔

اس موقع پر پاکستان میں ہوا بازی کے نگران سرکاری ادارے سی اے اے کے ائیریفک کنٹرولر نے فوری طور پر مذکورہ پیغام کا جواب دیا اور جہاز کے کپتان کو پاکستانی فضا میں موجود شدید فضائی ٹریفک سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جے پور سے مسقط جانے والے جہاز کو شدید خراب موسم کا سامنا سندھ کے علاقے چھور میں کرنا پڑا۔ گزشتہ روز جنوب مشرقی سندھ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ا ہلاک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …