بھوپال میں پولیس اہلکار نے ساتھی خاتون پولیس اہلکار کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا(میڈیا92نیوزآن لائن) کے مطابق پولیس اہلکار آنند گوتم پر اس کی ساتھی خاتون پولیس اہلکار نے الزام لگایا کہ اہلکار نے اسے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ایک روز کام کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر ساتھی پولیس اہلکار آنند نے انہیں موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ خاتون کے مطابق اہلکار کے ساتھ موٹرسائیکل پر لفٹ لی جس کے بعد اہلکار انہیں ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اس نے ایک نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اہلکار نے اسے واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی جب کہ اہلکار نے زیادتی سے قبل رضامندی ظاہر نہ کرنے پر چہرے پر تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکی دی۔ بھارتی میڈیا کاکہنا ہےکہ خاتون پولیس اہلکار کی مدعیت میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

19 سالہ نوجوان کی 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش: دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان نے لڑکی کو بدنام کرنے کی دھمکی دی جس پر لڑکی نے زہرکھاکر خودکشی کی بھی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …