اسٹیٹ بینک نے نیا یادگاری سکہ جاری کر دیا

(میڈیا92نیوزآن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک سادہ تقریب میں سکے کی رونمائی کی جس میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک نے سکے کی قیمت بابا گرونانک کے جنم دن کے مناسبت سے 550روپے مقرر کی ہے۔

اس سکے کی ایک جانب سری گرونانک دیو جی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے جب کہ دوسری جانب روایت چاند ستارہ ، جاری ہونے کا سال اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کنندہ ہے۔ سکے پر گرونانک کی سن پیدائش اور وفات کا سال 1469-2019 بھی درج ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور راہدری کا بھی افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے اب بھارت میں بسنے والے سکھ بغیر ویزہ پاکستان میں گورودوارہ آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …