‘اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے’

اسلام آباد:(میڈیا92نیوزآن لائن) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہر دو ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھا لیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کیخلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں یہ مناسب رویہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …