انسٹاگرام لائیکس کی تعداد پوشیدہ رکھ کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)انسٹاگرام لائیکس کی تعداد پوشیدہ رکھ کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فالورز کی نظر اس بات پر زیادہ ہو کہ آپ نے کیا شیئر کیا ہے، نہ کہ اس پر کہ آپ کی پوسٹ پر کتنے لائیکس آرہے ہیں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ تصاویر پر ملنے والے لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ رکھنے کا تجربہ اب امریکا میں بھی کرے گی۔چند ماہ قبل کمپنی نے لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ رکھنے کے تجربے کا آغاز کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، اٹلی، آئرلینڈ اور برازیل میں کیا تھا۔

اب کمپنی لائکس کو پوشیدہ رکھنے کے حوالے سے چند دنوں میں امریکا میں بھی تجربے کا آغاز کرے گی۔انسٹاگرام نے ‘نامعلوم افراد’ کا راستہ بند کر دیاWIRED25 کانفرنس کے دوران انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے انسٹاگرام ایپ پر لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ کرنے کی آزمائش کا آغاز کیا جائے گا جس میں ایپ کے چند صارفین کی پوسٹ پر لائیکس غائب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ پر لائیکس کی تعداد صرف اسے ہی نظر آئے گی جو اس پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ڈالے گا جبکہ دوسرے اس پوسٹ پر لائیکس کی تعداد کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ لائیکس کی تعداد کو پوشیدہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انسٹاگرام پر آپ کے فالورز کی نظر اس بات پر زیادہ ہو کہ آپ نے کیا شیئر کیا ہے، نہ کہ اس بات پر کہ آپ کی پوسٹ پر کتنے لائیکس آرہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد صارفین کو اس دباؤ سے نکالنا ہے کہ ان کی پوسٹ پر کتنے لائیکس ہیں جبکہ لائیکس کی تعداد کو بنیاد بناکر ایک دوسرے سے موازنہ کرنے کی وجہ سے بھی یہ تجربہ کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …