تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام، آسٹریلیا کو جیت کیلئے آسان ہدف

پاکستان(میڈیا92نیوزآن لائن) تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 107 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ نہیں ہے تاہم سیریز بچانے کے لیے اسے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چاروں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کیا گیا۔ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ ، محمد حسنین اور موسیٰ خان فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ خوش دل شاہ اور موسیٰ خان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا لیکن قومی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے اور بابراعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ حارث سہیل ایک بار پھر ناکام رہے اور انہوں نے 8 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …