بھارتی اداکار سنی دیول کل پاکستان آئیں گے

بالی وڈ اداکار(میڈیا92نیوزآن لائن) اور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور آنے والے پہلے وفد میں نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اداکار سنی دیول شامل ہیں جو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ ’اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاؤں گا۔وہ (باباگرونانک صاحب) میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے‘۔

واضح رہے کہ سنی دیول کا تعلق سکھ گھرانے سے ہے، وہ بالی وڈ کی نامور جوڑی دھرمیند اور ہیمامالینی کے بیٹے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں برس بھارتی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر حصہ بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …