کینبرا: دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کینبرا(میڈیا92نیوزآن لائن) میں کھیلے جا رہے دوسرےٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کینبرا میں کھیلا جا رہا ہے ، پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا ۔ سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پلیئرز سے زیادہ بادل برسے تھے اور میچ منسوخ کرنا پڑا لیکن آج بارش کا تو امکان نہیں لیکن ٹھنڈی ہوا ضرور چل رہی ہیں مگر اب اس میچ میں حریف بیٹسیمنوں کو قابو کرنے کےلیے فاسٹ بولرز پر ہی زیادہ انحصار ہو گا ۔

بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے 15 اوورز میں 107 رنز بنائے تاہم ڈی آر ایس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 3 اوورز میں 41 رنز بنالیے کہ اس موقع پر میچ کو ایک مرتبہ پھر سے بارش کی وجہ سے روکنا پڑگیا جس کے بعد امپائرز نے باہمی مشاورت سے میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …