تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

کنری(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ترجمان علیم عادل شیخ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل شیخ سانحہ تیزگام کے ورثاء سے تعزیت کرنے گئے تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما کو دھکے دے کر مسجد سے نکال دیا گیا پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ اور ساتھی حملے اور فائرنگ میں محفوظ رہے۔

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور ٹالپر کے قافلے کے لوگوں نے حملہ کیا، تیمور ٹالپر کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …