فیصل آباد: محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی بےضابطگیوں کے انکشافات

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن نیوز) فیصل آباد کے محکمہ ایکسائز آفس میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آ گئے۔ ان بے ضابطگیوں کو چھپانے کیلئے درجنوں پراپرٹیز کو دو دو نمبر آلاٹ کردئیے گئے۔فیصل آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی پراپرٹی برانچ میں کروڑوں روپے کی بےضابطگیوں کے انکشافات سامنے آ گئے۔ ملازمین کی جانب سے بااثر سرمایہ کاروں کو نوازتے ہوئے مبینہ طور پر انکی پراپرٹریز کا ریکارڈ کم ظاہر کر کے ٹیکس میں کمی کر دی گئی جبکہ ریکارڈ کو ختم کرنے کیلئے ایک ہی پراپرٹی کو دو دو نمبرز بھی الاٹ کردئیے گئے۔ محکمہ ایکسائز کی بے ضابطگیوں پر عام شہری بھی حکام سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

ملازمین کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کی دستاویزات بھی دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔ دستاویزات کے مطابق بے ضابطگیوں سے محکمہ کو 41 کروڑ روپے سے بھی زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا البتہ معاملے پر ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید کہتے ہیں کہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بے ضابطگیوں کے مرتکب افسران اور ملازمین کے اثرورسوخ کی وجہ سے حکام انکے خلاف کارروائی سے بھی گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …