کیلیفورنیا: ہیلووین پارٹی کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک

کیلیفورنیا (میڈیا92نیوزآن لائن) میں بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین پارٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں واقع شہر لانگ بیچ کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کہ کہ فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص سےمتعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …