رشتہ نہ دینے پرممانی نے بھانجی پر تیزاب پھینک دیا

مظفرگڑھ ( میڈیا 92 نیوزآن لائن) میں رشتہ نہ دینے پر ممانی نے مبینہ طور پر بھانجی سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک دیا، تینوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے مڈوالا میں 3 افراد پر تیزاب پھینکنے کا واقع پیش آیا، متاثرین میں لڑکی اور اس کا والد اعظم اور ڈھائی سالہ بچہ حذیفہ شامل ہیں۔

لڑکی کا رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کی ممانی نے تینوں افراد پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئی، تینوں متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کردیا گیا جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …