پاکستان ویمن ٹیم نےدوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ15 رنزسے جیت لیا

(میڈیا 92 نیوزآن لائن) پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلادیش وویمن ٹیم کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن ٹیم نےدوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ15 رنزسے جیت لیا
پاکستان ویمن ٹیم نے 3میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 15 رنز سے ہرادیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 167 رنز بنائے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 167 رنز کے جواب میں 7وکٹوں پر 152 رنز بناسکی۔

سعدیہ اقبال نے 3، انعم امین، ثنامیر اور ڈیانابیک نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی، کپتان بسمہ معروف 70 اور جویریہ ودود52رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …