سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

( میڈیا 92 نیوز آن لا ئن) سانحہ ساہیوال کیس میں تمام ملزمان کی بریت پر شدید مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساہیوال کے ہیش ٹیگ کے ساتھ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث لکھی: ’تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادی) نے ایسا کیا (چوری کی)، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔‘

نبی (ﷺ) نے کہا ،

"تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی) نے ایسا کیا (چوری کی ) ، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا ”

شاہد آفریدی نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم لکھنے کے بعد ہیش ٹیگ میں ساہیوال لکھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے سانحہ ساہیوال کے کیس کے فیصلے پر یہ ٹوئٹ کیا ہے۔

سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ: واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں مقتول ذیشان کے بھائی اور خلیل کے بچوں سمیت 49 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تاہم تمام گواہان نے عدالت کے روبرو ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔ مقدمے میں وکلا اور سرکاری گواہوں کے بیانات پر 9 ماہ بعد جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتےہوئے تمام 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

سانحہ ساہیوال کا پس منظر: یاد رہے کہ 19 جنوری کی سہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خلیل، اس کی اہلیہ، بیٹی اور محلے دار ذیشان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ تاہم میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …