دفتر خارجہ میں شاہ محمود سے ملنے گئی تھی،حریم شاہ

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)دفتر خارجہ میں شاہ محمود سے ملنے گئی تھی،حریم شاہ پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔

ٹک ٹاک اسٹار سرکاری دفتر کیسے گئیں؟ تحقیقات شروع حریم شاہ نے کہا کہ اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی اور ویڈیو بنانے پر بھی مجھے کسی نے نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیر اعظم آفس میں آتی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …