محکمہ اینٹی کرپشن نے اراضی ریکارڈ سنٹرمظفر گڑھ سے دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)رشوت کی روک تھام کیلئے متحرک محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت وصولی میں ملوث اراضی ریکارڈ سنٹرمظفر گڑھ کے دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق کے ایمپلائز ایل آر او محمد عارف اور ایس ای او شاہد سلیم کو اراضی ریکارڈ سنٹر سے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا ۔ایس ای او شاہد سلیم کو جب رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تو ایس ای او کی آگاہی اور نشاندہی کے نتیجے میں ایل آر او محمد عارف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف اس کاروائی کو احسن قرار دیا اور محکمانہ طور پر بھی ان کے خلاف انکوائری کرنے کا عندیہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …