آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان مصباالحق نے کر دیا

لاہور( میڈیا 92 آن لا ئن ): پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جن کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب حالیہ ڈومیسٹک میچوں میں ٹیموں کے ساتھ موجود کوچز اور سلیکٹرز کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ جس ٹیم کو منتخب کیا ہے وہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

ٹی 20: بابر اعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،وہاب ریاض

ٹیسٹ: اظہر علی(کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …