ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کی شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوز آ ن لائن) حکومتی کمیٹی کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے مذاکرات ناکام۔ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کی شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک سڑکوں پرپہیہ جام ہوگا۔واضح رہے ایم ٹی ایکٹ کے نام پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے اور پچھلے 10 روز سے مریض اور لواحقین خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہر کے6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریض ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا۔احتجاج کے تحت او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور تشخیصی ٹیسٹ کی لیبارٹریاں بند ہیں اور مریض چیک اپ، لیب ٹیسٹ اور ادویات سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …